BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

اسرائیل کی فوجی امدادی ایجنسی سی او جی اے ٹی نے جمعرات کو کہا کہ مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کھولنے کی تیاری جاری ہے تاکہ غزہ کے لوگوں کی نقل و حرکت ممکن ہو سکے، تاہم کراسنگ کھلنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل اسرائیل نے خبردار کیا تھا کہ وہ رفح کراسنگ بند رکھ سکتا ہے اور فلسطینی علاقے میں امداد کم کر سکتا ہے کیونکہ حماس، اسرائیل کے مطابق، قیدیوں کے لاشوں کی واپسی میں سست روی کر رہا ہے۔ یہ امر اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ دو سالہ تباہ کن جنگ کو ختم کرنے والے اور حماس کے زیرِقبضہ تمام زندہ قیدیوں کی رہائی کے بعد ہونے والے جنگ بندی کے خطرات موجود ہیں۔

سی او جی اے ٹی جو اسرائیلی فوج کی ذیلی شاخ ہے اور غزہ پٹی میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے، نے کہا کہ انسانی امداد جاری ہے اور یہ غزہ میں کریم شالوم کراسنگ اور دیگر کراسنگز کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہے۔

سی او جی اے ٹی نے ایک بیان میں کہاکہ یہ واضح طور پر کہا جانا چاہیے کہ انسانی امداد رفح کراسنگ سے نہیں جائے گی۔ یہ کسی بھی مرحلے پر کبھی بھی طے نہیں پایا تھا۔

دو ذرائع نے بدھ کو روئٹرزکو بتایا کہ رفح کراسنگ جمعرات کو لوگوں کے لیے کھولنے کی توقع ہے۔

غزہ میں انسانی امداد کی روانی جاری رکھنے کے باوجود رفح کراسنگ کے کھلنے سے مقامی لوگوں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم ہو گی، جو دو سالہ جنگ کے بعد شدید انسانی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے سست روی سے لاشوں کی واپسی اور قیدیوں کی رہائی میں تعطل، امدادی اور سیاسی سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

اسرائیل اور مصر کی مشترکہ کوششیں اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں کہ رفح بارڈر کراسنگ محفوظ اور منظم انداز میں کھلے تاکہ انسانی امداد اور شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے۔

Comments

Comments are closed.