عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی ایک اور نئی بلند سطح پر جاپہنچی ہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے بڑے اضافے سے 421 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5800 روپے کے ہوشربا اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 337 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments
Comments are closed.