BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

انڈونیشیا کے صدر پربوو سبیانٹو نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ سے ملاقات کر سکیں۔ یہ گفتگو اُس وقت ریکارڈ ہوئی جب دونوں رہنما مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ میں جنگ بندی پر منعقدہ امن کانفرنس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملے، اور قریب موجود مائیکروفون اُن کی بات چیت ریکارڈ کرتا رہا۔

ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگز میں دونوں رہنماؤں کو اس بات کا احساس نہیں تھا کہ اُن کی گفتگو نشر ہو رہی ہے۔

ریکارڈ شدہ گفتگو میں پربوو ایک غیر محفوظ علاقے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ سے کہتے ہیں: کیا میں ایرک سے ملاقات کر سکتا ہوں؟ جس پر ٹرمپ جواب دیتے ہیں: “میں ایرک سے کہوں گا کہ وہ آپ کو فون کرے، وہ بہت اچھا لڑکا ہے۔ پربوو بعد میں کہتے ہیں: ایرک یا ڈان جونیئر، دونوں ٹھیک ہیں۔

ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر دونوں ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر ہیں، جو رئیل اسٹیٹ، ہاسپیٹیلٹی اور بلاک چین منصوبوں میں سرگرم ہے۔

پربوو کی گفتگو میں ایک شخص ہیری کا بھی ذکر آیا، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ہیری تانوسو دیبیجو ہیں — جو انڈونیشیا کے معروف کاروباری اور ایم این سی گروپ کے چیئرمین ہیں۔ ہیری طویل عرصے سے ٹرمپ آرگنائزیشن کے کاروباری پارٹنر رہے ہیں۔

ایم این سی لینڈ، جو ایم این سی گروپ کی ذیلی کمپنی ہے، جکارتہ کے قریب ٹرمپ برانڈڈ ریزورٹ اور گولف کلب کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ تاہم، رواں سال فروری میں انڈونیشیا کی وزارت ماحولیات نے ماحولیاتی خدشات کے باعث اس منصوبے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی تھی۔

دونوں منصوبے، بشمول بالی میں بننے والا نیا ریزورٹ، تاخیر کا شکار ہیں۔ وائٹ ہاؤس، ٹرمپ آرگنائزیشن اور پربوو کے دفتر نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Comments

Comments are closed.