سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پیر کو ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4071 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 715 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 147 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار 247 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.