BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کی امید، وزیر خزانہ امریکہ روانہ

  • وزیرِ خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے عمومی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق محمد اورنگزیب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے عمومی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

بیان کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (ایم آئی جی اے) کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید برآں محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی جی-24 اور مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (ایم ای این اے پی) کے فورم پر ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو وزیر خزانہ نے اعتماد ظاہر کیا تھا کہ واشنگٹن کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پاجائے گا۔

دورے کے دوران محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی جانب سے منعقدہ دو اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ پاکستان چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے اپنے ہم منصب رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیرخزانہ فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین، امریکی محکمۂ خارجہ اور محکمۂ خزانہ کے سینئر حکام، نیز انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

محمد اورنگزیب امریکی پاکستان بزنس کونسل کے حکام اور ارکان سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ پاکستان میں ٹیکس تجاویز اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

وزیر خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل بینکوں اور خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی انویسٹمنٹ بینکوں کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران وہ مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال کی وضاحت کریں گے۔

محمد اورنگزیب امریکی تھنک ٹینکس، بشمول اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس (پی آئی آئی ای)کا بھی دورہ کریں گے۔

Comments

Comments are closed.