BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مجوزہ سرکاری اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری کے عمل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں ، تاکہ عمل کو شفاف، مؤثر اور قومی مفاد کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے یہ ہدایات سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کے دوران صرف مالی مفاد ہی نہیں بلکہ اداروں کی مستقبل کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی مفاد کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ حکومتی اداروں کی اندرونی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت فوری اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت نے جن 24 اداروں کی نجکاری کا منصوبہ بنایا ہے، ان میں سے 15 اداروں پر نجکاری کے عمل میں پیش رفت جاری ہے۔

وزیراعظم نے واضح ہدایت کی کہ غیرفعال اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے اور انتظامی پیچیدگیوں اور بیوروکریسی کی تاخیر سے ہر ممکن طور پر بچا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اداروں میں تاخیر، فائلوں میں الجھاؤ اور روایتی سرخ فیتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کریں گے اور اس حوالے سے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے ، تاکہ پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر برائے توانائی اويس لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی سمیت دیگر متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.