عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 84 ڈالر کے بڑے اضافے سے پہلی بار 4 ہزار ڈالر کی بلند سطح عبور کرکے 4039 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 8400 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7202 روپے بڑھ کر 3لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے ہوگئی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کے اضافے سے 4,984 روپے تک جا پہنچی ہے۔
دریں اثنا عالمی سطح پر سونے نے اپنی تاریخی ریکارڈ ریلی جاری رکھی اور بدھ کو پہلی بار 4,000 ڈالر فی اونس کی حد عبور کی، کیونکہ سرمایہ کار بڑھتے ہوئے عالمی سیاسی کشیدگی سے بچاؤ کے لیے محفوظ سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں اور امریکی سود کی شرح میں مزید کمی پر شرط لگا رہے ہیں۔
اسپاٹ گولڈ 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,032.46 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جبکہ دسمبر کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے فیوچر 1.3 فیصد بڑھ کر 4,054.80 ڈالر فی اونس ہو گئے۔


Comments
Comments are closed.