BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو غیر مستحکم تجارتی سیشن دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس دن بھر کبھی اوپر اور کبھی نیچے کی جانب ٹریڈنگ کرتا دکھائی دیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 166,947.19 پوائنٹس پر جاپہنچا، بعدازاں انڈیکس دن کی کم ترین سطح 165,109.84 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 907 پوائنٹس یا 0.55 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 66 ہزار کی نفسیاتی حد سے گرکر 165,459.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک اہم پیشرفت میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 0.5 فیصد کم کردیا ہے جس کے بعد مالی سال 2025-26 کیلئے شرح نمو کا نیا اندازہ 2.6 فیصد لگایا گیا ہے جو جون 2025 میں جاری کیے گئے 3.1 فیصد کے تخمینے سے کم ہے۔ بینک کے مطابق حالیہ تباہ کن سیلابوں نے معاشی بحالی کے امکانات کو متاثر کیا ہے جبکہ خوراک کی سپلائی چین میں رکاوٹ کے باعث مہنگائی میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو اسٹاک ایکسچینج منفی زون میں بند ہوئی کیونکہ سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ نمایاں رہا جس کی بنیادی وجہ مقامی اداروں کی جانب سے بھاری پرافٹ ٹیکنگ تھی جس نے ابتدائی اضافہ زائل کردیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,578.66 پوائنٹس یا 0.94 فیصد کی نمایاں کمی کے بعد 166,173.75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بدھ کو ایشیائی حصص بازاروں میں مندی دیکھنے میں آئی جو وال اسٹریٹ کی گراوٹ کے رجحان کی پیروی کررہی ہیں کیونکہ سرمایہ کار فرانس اور جاپان میں جاری سیاسی ہلچل کے اثرات سے نمٹنے میں مصروف رہے۔ دوسری جانب، امریکہ میں طویل المدتی سرکاری شٹ ڈاؤن کے باعث سونے کی اسپاٹ قیمت بلند ہو کر تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح 4,000 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسیفک (جاپان کے علاوہ) حصص کا وسیع ترین انڈیکس بدھ کو 1 فیصد گر گیا جو منگل کو حاصل کی گئی ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا۔ دریں اثنا چین اور جنوبی کوریا کی مارکیٹیں طویل تعطیلات کے باعث بند رہیں۔

جاپان کا نکئی انڈیکس 0.35 فیصد بڑھ گیا جو گزشتہ سیشن میں حاصل کی گئی ریکارڈ بلند ترین سطح سے معمولی فاصلے پر رہا۔

Comments

Comments are closed.