BR100 Decreased By (-0.96%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.88%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 56.30 Decreased By ▼ -0.44 (-0.78%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.12 Decreased By ▼ -0.56 (-1.66%)
CNERGY 10.12 Increased By ▲ 0.31 (3.16%)
DFML 17.93 Decreased By ▼ -0.59 (-3.19%)
DGKC 204.20 Decreased By ▼ -3.67 (-1.77%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -1.70 (-1.72%)
FCCL 52.80 Decreased By ▼ -0.72 (-1.35%)
FFL 16.28 Decreased By ▼ -0.40 (-2.4%)
GGL 23.58 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 300.69 Decreased By ▼ -3.70 (-1.22%)
HUBC 216.15 Decreased By ▼ -1.96 (-0.9%)
HUMNL 10.46 Decreased By ▼ -0.20 (-1.88%)
KEL 7.13 Decreased By ▼ -0.22 (-2.99%)
LOTCHEM 28.50 Decreased By ▼ -0.61 (-2.1%)
MLCF 93.27 Decreased By ▼ -2.23 (-2.34%)
OGDC 316.58 Decreased By ▼ -1.36 (-0.43%)
PAEL 41.00 Decreased By ▼ -0.83 (-1.98%)
PIBTL 16.29 Decreased By ▼ -0.21 (-1.27%)
PIOC 283.50 Increased By ▲ 3.49 (1.25%)
PPL 218.80 Decreased By ▼ -0.94 (-0.43%)
PRL 47.20 Increased By ▲ 2.61 (5.85%)
SNGP 105.39 Decreased By ▼ -2.10 (-1.95%)
SSGC 28.18 Decreased By ▼ -0.75 (-2.59%)
TELE 8.58 Decreased By ▼ -0.18 (-2.05%)
TPLP 12.20 Increased By ▲ 0.10 (0.83%)
TRG 59.00 Decreased By ▼ -1.03 (-1.72%)
UNITY 9.92 Decreased By ▼ -0.19 (-1.88%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

سوئیڈن کی ماحولیاتی مہم جو گرِیٹا تھنبرگ پیر کے روز یونان پہنچ گئیں، جہاں ایتھنز ایئرپورٹ پر فلسطین کے حق میں نعرے لگانے والے مظاہرین نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

تھنبرگ اور دیگر سیکڑوں کارکنوں کو اسرائیلی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیل نے پیر کو اعلان کیا کہ 171 کارکنوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے، جن میں گرِیٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اس طرح اب تک مجموعی طور پر 341 افراد کو رہا اور ملک سے نکالا جا چکا ہے۔

یونانی وزارتِ خارجہ کے مطابق 161 کارکن پیر کے روز ایک پرواز کے ذریعے ایتھنز پہنچے، جن میں 27 یونانی شہری بھی شامل تھے، جبکہ باقی مختلف 20 ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ ایئرپورٹ پر موجود ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے 22 سالہ گرِیٹا تھنبرگ نے کہا کہ یہ ایک نسل کشی ہے، جو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔ ہمارے بین الاقوامی نظام فلسطینیوں کو ناکام بنا رہے ہیں، وہ جنگی جرائم کو روکنے میں بھی ناکام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ذریعے وہ قدم اٹھانے کی کوشش کی جو ہماری حکومتوں کو قانونی طور پر اٹھانا چاہیے تھا۔

اس فلوٹیلا میں درجنوں کشتیوں کے ذریعے امدادی سامان غزہ پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی تاکہ دنیا کی توجہ وہاں کے انسانی بحران کی طرف دلائی جا سکے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ کے 22 لاکھ میں سے بیشتر افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور بھوک شدید ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا ایک تشہیری ڈرامہ ہے جو حماس کو فائدہ پہنچانے کے لیے رچایا گیا۔ ملک بدر ہونے والے متعدد کارکنوں نے دورانِ حراست بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ان رپورٹس کو مکمل جھوٹ قرار دیا ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ تمام گرفتار افراد کو قانونی سہولیات، کھانا، پانی اور آرام فراہم کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.