سونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے، مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5400 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار 033 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4949 روپے پر جاپہنچیں۔


Comments
Comments are closed.