عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3886 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2100 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1801 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت فی تولہ قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 57 روپے کے اضافے سے 4,896 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.