ایک حماس عہدیدار نے جمعہ کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ گروپ کو غزہ امن منصوبے پر فیصلے کیلئے مزید وقت درکار ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا ہے اور جس کی حمایت اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کی ہے۔
عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ حماس اب بھی ٹرمپ کے منصوبے کے حوالے سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے … اور ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ یہ مشاورت جاری ہے اور اس کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔
ٹرمپ نے منگل کے روز حماس کو یہ الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں جنگ ختم کرنے کے لیے اس منصوبے کو تین یا چار دن کے اندر قبول کرے۔


Comments
Comments are closed.