BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

اسرائیلی افواج نے جمعرات کے روز 13 کشتیوں کو روک لیا جو غیر ملکی کارکنوں اور امداد کے ساتھ غزہ جا رہی تھیں، تاہم فلوٹیلا منتظمین کے مطابق 30 کشتیاں اب بھی محصور فلسطینی علاقے کی طرف رواں دواں ہیں۔

۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو فوجیوں کے گھیرے میں ڈیک پر بیٹھے دکھایا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ’حماس-صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیاں محفوظ طریقے سے روک لی گئی ہیں اور مسافروں کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے، گریٹا اور ان کے ساتھی محفوظ ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا میں 40 سے زائد کشتیاں شامل ہیں جو ادویات اور خوراک لے کر غزہ جا رہی ہیں۔ ان پر تقریباً 500 ارکانِ پارلیمان، وکلا اور کارکن سوار ہیں۔ منتظمین نے بتایا کہ کشتیوں کو بین الاقوامی پانیوں میں روکا گیا اور رابطے کے نظام کو بھی جام کر دیا گیا۔

ترکیہ نے اسرائیلی کارروائی کو دہشت گردی قرار دیا جبکہ ملیشیائی وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ اسرائیل نے 8 ملیشیائی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیلی سفارتی عملے کو ملک سے نکالنے اور آزاد تجارتی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ادھر اٹلی اور کولمبیا میں اسرائیلی اقدام کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ اٹلی میں مزدور یونینوں نے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلوٹیلا منتظمین نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے پانی کی توپ سمیت جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کیے مگر کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ان کے مطابق 13 کشتیاں روک لی گئی ہیں جبکہ 30 کشتیاں بدستور غزہ کی سمت بڑھ رہی ہیں اور منزل سے 46 ناٹیکل میل دور ہیں۔

اسرائیل نے 2007 سے غزہ پر بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے اور ماضی میں بھی امدادی فلوٹیلا پر حملے کیے جا چکے ہیں۔ 2010 میں ایک فلوٹیلا پر کارروائی کے دوران 9 کارکن مارے گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.