BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 4 گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو ضلع خضدار میں چار دہشت گرد خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد علاقے میں متعدد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

اک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور کیچ میں دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے گئے۔

بیان کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

اسی طرح کیچ میں ایک اور خفیہ ٹھکانے کے خلاف ہدفی کارروائی کے دوران مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ کلئیرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل اب بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور قوم کے اس عہد کی تجدید کرتی ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.