BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد انکم ٹیکس گوشواروں سے ”تخمینی منصفانہ مارکیٹ ویلیو“ کا خانہ حذف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام ٹیکس فائلنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کی۔ کمیٹی کا مقصد اس نئی شرط کا جائزہ لینا تھا، جس کے تحت ٹیکس دہندگان کو اپنے منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں کی تخمینی منصفانہ مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازم قرار دیا گیا تھا۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیر مملکت برائے خزانہ، اٹارنی جنرل، ڈپٹی وزیراعظم آفس میں رابطہ کاری کے لیے معاونِ خصوصی، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز شامل تھے۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد یہ سفارش پیش کی گئی کہ ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ خانہ گوشوارے سے حذف کر دیا جائے۔

یہ سفارش بعد ازاں وزیراعظم نے منظور کر لی۔

ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر انکم ٹیکس گوشوارے سے ’تخمینی منصفانہ مارکیٹ ویلیو‘ کا خانہ حذف کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے وضاحت کی کہ یہ خانہ صرف معاشی سروے کے لیے اعدادوشمار کے حصول کی غرض سے متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا آمدن کے تعین یا ٹیکس واجبات پر کوئی اثر نہیں تھا۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام اہل افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے گوشوارے بروقت اور درست طور پر جمع کرائیں۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔

Comments

Comments are closed.