ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران نے روس کی سرکاری ایٹمی کارپوریشن روس ایٹم کے ساتھ 25 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایران میں چار ایٹمی بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
روس ایٹم نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے بدھ کے روز ایران میں چھوٹے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط کیے ہیں، تاہم اس میں تعداد نہیں بتائی گئی۔


Comments
Comments are closed.