BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ اثاثوں کی اصل مارکیٹ ویلیو کے اعلان کے حوالے سے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم نہیں کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے جمعرات کو جاری کردہ وضاحت میں کہا کہ سوشل میڈیا پر نئی انکم ٹیکس ریٹرنز 2025 کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جسے فوری طور پر درست کیا جانا ضروری ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فارم سات جولائی 2025 کو ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا، جس کے صفحہ 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو درج کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ اس کا مقصد اُن ٹیکس دہندگان کی اس غلط فہمی کو ختم کرنا ہے جو اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے خانے میں زیرو درج کرتے تھے۔

تاہم ایف بی آر نے واضح کیا کہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اعلان مکمل طور پر ٹیکس دہندگان کی مرضی پر منحصر ہے اور یہ معلومات ٹیکس کے حساب کتاب کے لیے استعمال نہیں کی جائیں گی۔ صاحب ثروت افراد کو پہلے سے ہی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای کے تحت اپنی جائیداد کی تفصیل دینا ضروری ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ اگر کسی ٹیکس دہندہ سے اثاثوں کی ویلیو میں غلطی ہو جائے تو اس کے خلاف کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔ ایف بی آر کو یقین ہے کہ ٹیکس دہندگان اپنی جائیداد کی قیمت قریب تر اصل مارکیٹ ویلیو کے مطابق ظاہر کریں گے۔

مزید برآں جو ٹیکس دہندگان پہلے ہی ریٹرنز جمع کرا چکے ہیں، انہیں اپنی انکم ٹیکس ریٹرنز میں کوئی ترمیم یا دوبارہ جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کو نہ ٹیکس کی وصولی کے عمل میں شامل کیا جائے گا اور نہ ہی دولت کے بیان کی مالیاتی تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کے لیے استعمال ہونے والا آئی آر آئی ایس سسٹم بہتر انداز میں کام کر رہا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو یاد دہانی کراتے ہوئے درخواست کی گئی وہ جلد اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں جس کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔

Comments

Comments are closed.