BR100 Increased By (0.88%)
BR30 Increased By (1.28%)
KSE100 Increased By (0.57%)
KSE30 Increased By (0.6%)
BAFL 58.59 Increased By ▲ 0.15 (0.26%)
BIPL 25.52 Increased By ▲ 0.32 (1.27%)
BOP 34.42 Increased By ▲ 0.43 (1.27%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.09 (1.11%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 196.00 Increased By ▲ 3.03 (1.57%)
FABL 89.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 53.70 Increased By ▲ 0.87 (1.65%)
FFL 18.13 Increased By ▲ 0.18 (1%)
GGL 19.78 Increased By ▲ 0.81 (4.27%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.98 Increased By ▲ 0.10 (0.92%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.57 Decreased By ▼ -0.32 (-1.15%)
MLCF 87.50 Increased By ▲ 0.99 (1.14%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.75 Increased By ▲ 0.33 (0.84%)
PIBTL 17.50 Increased By ▲ 0.83 (4.98%)
PIOC 270.88 Increased By ▲ 4.82 (1.81%)
PPL 230.30 Increased By ▲ 2.12 (0.93%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.50 Increased By ▲ 0.32 (0.32%)
SSGC 27.24 Increased By ▲ 0.64 (2.41%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.37 (4.47%)
TPLP 8.74 Increased By ▲ 0.52 (6.33%)
TRG 71.49 Increased By ▲ 1.78 (2.55%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

انگریڈین انکارپوریٹڈ (Ingredion Incorporated)، جو رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (آر ایم پی ایل) کا اکثریتی شیئرہولڈر ہے، نے نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کو اپنی 51.04 فیصد حصص فروخت کرنے کے لیے ایک مشروط معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

آر ایم پی ایل، جو پاکستان کی سب سے بڑی ایگرو بیسڈ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے، نے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں اپنے اکثریتی شیئرہولڈر انگریڈین انکارپوریٹڈ کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ انہوں نے نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کے ساتھ کمپنی میں اپنے 51.04 فیصد شیئرز کی فروخت کے لیے ایک مشروط شیئر پرچیز ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس ٹرانزیکشن کے ذریعے انگریڈین کمپنی میں اپنی ایکویٹی کم کرے گا۔

نوٹس کے مطابق اس ٹرانزیکشن کی تکمیل فریقین کے درمیان طے شدہ مختلف شرائط اور متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انگریڈین انکارپوریٹڈ، جو امریکا میں قائم ایک فوڈ اینڈ بیوریج انگریڈینٹس فراہم کرنے والی کمپنی ہے، آر ایم پی ایل میں اپنے حصص فروخت کرنے کی پیشکشوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس اعلان کے بعد، نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ (جو نیشات گروپ کا حصہ ہے) نے آر ایم پی ایل میں زیادہ سے زیادہ 75.69 فیصد شیئرز حاصل کرنے کی نیت ظاہر کی ہے۔

نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ بنیادی طور پر شاپنگ مال، ہوٹل اور بینکوئٹ ہالز کو ’نشاط ایمپوریم‘ اور ’نشاط ہوٹل‘ کے ناموں سے اون اور آپریٹ کرتا ہے۔ کمپنی ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں بھی ’نشاط ریزیڈنسز‘ کے نام سے سرگرم ہے، جس میں زیادہ تر رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

دوسری جانب، آر ایم پی ایل نے پاکستان میں 1953 میں ایک مکئی ریفائننگ انڈسٹری کے طور پر اپنا کام شروع کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ کمپنی ملک کی سب سے بڑی ایگرو بیسڈ انڈسٹریز میں شامل ہو گئی۔ یہ کمپنی مکئی کو بطور خام مال استعمال کرتے ہوئے مختلف فوڈ انگریڈینٹس اور صنعتی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ 1985 میں آر ایم پی ایل کو پبلک لمیٹڈ کمپنی کا درجہ دیا گیا۔

Comments

Comments are closed.