وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کے روز گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی، جس کی صدارت چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے کی۔ اجلاس کا موضوع تھا: ”اپنی اصل امنگوں سے دوبارہ عہد، ترقی کے روشن مستقبل کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں“۔
اس موقع پر وزیراعظم نے چینی وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات بھی کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی تبادلۂ خیال کیا، جو اجلاس میں موجود تھے۔
وزیراعظم کی اجلاس میں شمولیت پاکستان اور چین کی مثالی دوستی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
گزشتہ ماہ کے چین کے دورے کے دوران وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے ویژن کو سراہتے ہوئے جی ڈی آئی کو ایک اہم اقدام قرار دیا تھا، جو علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار ترقی کی جانب نمایاں پیشرفت ہے۔


Comments
Comments are closed.