دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی ایل) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس نے گولڈ کریسٹ ٹریڈنگ ایف زی ای کے ساتھ 81 لاکھ ڈالر مالیت کا نیا برآمدی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یو اے ای کو صنعتی اور گھریلو استعمال کیلئے فریزڈ بون لیس بیف فراہم کیا جائے گا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ یہ معاہدہ یو اے ای کی وسیع تر مارکیٹ میں کمپنی کی گوشت کی پیداوار کے معیار کو اجاگر کرتا ہے اور پاکستان سے یو اے ای کو بڑے گوشت پروسیسر اور برآمد کنندہ کی حیثیت سے کمپنی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا۔ کمپنی کے مطابق اس معاہدے سے حاصل ہونے والی آمدن مالی سال 2025-26 کے دوران مکمل طور پر متوقع ہے۔
انتظامیہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یو اے ای کی کمپنی کے ساتھ یہ شراکت داری کمپنی کی مالی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی، ٹاپ لائن میں مثبت اثر ڈالے گی اور شیئر ہولڈرز کے لیے اضافی قدر پیدا کرے گی۔
رواں ماہ ستمبر کے اوائل میں ٹی او ایم سی ایل نے چین کو پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ فریزڈ بون لیس بیف برآمد کرنے کے لیے 75 لاکھ ڈالر مالیت کے کنفرمڈ ایکسپورٹ آرڈرز حاصل کیے۔
خیال رہے کہ ٹی او ایم سی ایل کو 2010 میں پاکستان میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی حلال گوشت اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری و فروخت کرتی ہے اور سرخ گوشت و اس کے بائی پروڈکٹس کی نمایاں برآمد کنندہ ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کمپنی کا سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں شمار ہوتا ہے۔


Comments
Comments are closed.