BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

روس :بجٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس بڑھانے پر غور

روسی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پانے اور ذخائر برقرار رکھنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اےٹی ) کی شرح بڑھانے پر غور کر...
شائع اپ ڈیٹ

روسی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پانے اور ذخائر برقرار رکھنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اےٹی ) کی شرح بڑھانے پر غور کر رہی ہے، اگرچہ صدر ولادیمیر پیوٹن عوامی سطح پر یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ ٹیکسوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ یہ بات رائٹرز کو چار مختلف ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔

ڈرافٹ بجٹ 29 ستمبر کو پارلیمان میں پیش کیا جائے گا اور اس کے اہم نکات پہلے ہی صدر سے طے کر لیے جاتے ہیں اور پارلیمانی بحث کے دوران ان میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہوتا۔

یوکرین جنگ کے چوتھے سال میں روس نے رواں سال ذاتی آمدنی اور کارپوریٹ ٹیکس بڑھا دیے ہیں، لیکن حکومت کو پھر بھی اپنے وفاقی بجٹ خسارے کے تخمینے کو تین گنا بڑھا کر جی ڈی پی کے 1.7 فیصد تک لے جانا پڑا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ہدف بھی اب بڑھ سکتا ہے۔

مختلف حکومتی ذرائع نے تصدیق کی کہ حکومت ویلیو ایڈڈ ٹیکس 20 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے،تاکہ خسارہ کم ہو سکے۔ اندازے کے مطابق یہ اضافہ 2026 میں متوقع خسارے کو نصف تک کم کر سکتا ہے۔

روس کی معیشت مغربی پابندیوں کے باوجود بڑھ رہی ہے، مگر رواں سال جی ڈی پی کی شرح نمو 1 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ افراطِ زر 8 فیصد سے زائد ہے۔ روس کی آمدنی اور ورک فورس کا بڑا حصہ اب دفاع اور سلامتی پر خرچ ہو رہا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ توانائی کی اضافی آمدنی اب بھی بجٹ رول کے تحت ریزرو فنڈ میں منتقل کی جائے گی، جس میں اس وقت 4 کھرب روبل کے قریب لیکویڈ اثاثے موجود ہیں۔ حکومت نے رواں سال اس فنڈ سے 447 ارب روبل استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Comments

Comments are closed.