BR100 Increased By (0.81%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.59%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.72 Increased By ▲ 0.28 (0.48%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.34 (1.35%)
BOP 34.36 Increased By ▲ 0.37 (1.09%)
CNERGY 8.13 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
DFML 20.99 Increased By ▲ 0.15 (0.72%)
DGKC 195.52 Increased By ▲ 2.55 (1.32%)
FABL 89.99 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 53.60 Increased By ▲ 0.77 (1.46%)
FFL 18.09 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
GGL 19.29 Increased By ▲ 0.32 (1.69%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.39 Increased By ▲ 1.01 (0.47%)
HUMNL 10.85 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.90 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.50 Increased By ▲ 0.99 (1.14%)
OGDC 323.02 Increased By ▲ 3.06 (0.96%)
PAEL 39.92 Increased By ▲ 0.50 (1.27%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.41 (2.46%)
PIOC 270.05 Increased By ▲ 3.99 (1.5%)
PPL 229.68 Increased By ▲ 1.50 (0.66%)
PRL 34.83 Increased By ▲ 0.15 (0.43%)
SNGP 99.47 Increased By ▲ 0.29 (0.29%)
SSGC 26.85 Increased By ▲ 0.25 (0.94%)
TELE 8.73 Increased By ▲ 0.45 (5.43%)
TPLP 8.71 Increased By ▲ 0.49 (5.96%)
TRG 70.01 Increased By ▲ 0.30 (0.43%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

وزیرِاعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت ازبکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے اور فروری میں وزیرِاعظم کے ازبکستان دورے کے فالو اپ کے سلسلے میں وزیرِاعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر نے ازبکستان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، سوشل امپیکٹ فنانسنگ کارپوریشن (ایس آئی ایف سی) اور وزارتِ صنعت و پیداوار کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ہارون اختر نے ازبکستان کے وزیرِاعظم عبداللہ آریپوف سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے روابط، بینکاری، تجارت اور کاروبار سمیت اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔

خصوصی معاون نے ازبکستان کی قیادت کیلئے وزیرِاعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور افغانستان کے ذریعے ٹرانزٹ ریلوے پراجیکٹ کے بروقت آغاز کے لیے پاکستان کی وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور بینکاری سہولتوں کی آسانی کے لیے ازبکستان میں نیشنل بینک آف پاکستان کی شاخ کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا اور پریفرنسل ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت آئٹمز کی فہرست میں توسیع کی تجویز بھی پیش کی۔ علاوہ ازیں، پاکستانی سرمایہ کاری کے مواقع، خصوصاً فارماسوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر بھی بات کی گئی۔

ازبکستان کے وزیرِاعظم نے خصوصی معاون کا پرجوش خیرمقدم کیا اور پاکستان کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ تعلقات میں بنیادی نوعیت کے مسائل پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان-ازبکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

Comments are closed.