BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے منگل کو اسرائیل کے غزہ سٹی پر زمینی حملے کو بالکل ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے قتلِ عام ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ فلسطینی علاقے میں نسل کشی کے ثبوت بڑھتے جا رہے ہیں۔

ولکر ترک نے اے ایف پی اور رائٹرز سے گفتگو میں کہاکہ یہ بالکل واضح ہے کہ یہ قتلِ عام اب رکنا چاہیے۔ پوری دنیا امن کے لیے پکار رہی ہے۔ فلسطینی، اسرائیلی سب امن چاہتے ہیں۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ سلسلہ ختم ہو لیکن جو ہم دیکھ رہے ہیں اس میں مزید شدت نظر آرہی ہے،جو کہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں غزہ کے شمال مغربی علاقوں میں حملے بڑھ گئے ہیں جہاں لوگ پہلے حملوں سے بچنے کے لیے پناہ لے چکے تھے۔

انہوں نے خاص طور پر رہائشی عمارتوں پر مسلسل بمباری کی مذمت کی جو بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے پناہ گاہ کا کام کر رہی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے رکنے چاہئیں۔

ترک نے کہا کہ اسرائیلی فوج بار بار دعویٰ کرتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کے قوانین کے تحت کبھی بھی ان شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا جو جنگ میں شریک نہ ہوں۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کے عوام مزید تشدد، تباہی، قتل اور انسانی امداد کی کمی برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف سوچ سکتا ہوں کہ اس کا مطلب خواتین، غذائی قلت کے شکار بچوں اور معذور افراد کے لیے کیا ہوگا اگر انہیں دوبارہ اس طرح نشانہ بنایا گیا۔

Comments

Comments are closed.