BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.69%)
BAFL 58.68 Increased By ▲ 0.24 (0.41%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.46 Increased By ▲ 0.47 (1.38%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 196.16 Increased By ▲ 3.19 (1.65%)
FABL 90.00 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
FCCL 53.36 Increased By ▲ 0.53 (1%)
FFL 18.14 Increased By ▲ 0.19 (1.06%)
GGL 19.10 Increased By ▲ 0.13 (0.69%)
HBL 288.34 Increased By ▲ 2.84 (0.99%)
HUBC 215.65 Increased By ▲ 1.27 (0.59%)
HUMNL 10.93 Increased By ▲ 0.05 (0.46%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.16 (0.57%)
MLCF 87.50 Increased By ▲ 0.99 (1.14%)
OGDC 322.75 Increased By ▲ 2.79 (0.87%)
PAEL 40.20 Increased By ▲ 0.78 (1.98%)
PIBTL 17.17 Increased By ▲ 0.50 (3%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 6.94 (2.61%)
PPL 230.15 Increased By ▲ 1.97 (0.86%)
PRL 34.86 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.40 (1.5%)
TELE 8.71 Increased By ▲ 0.43 (5.19%)
TPLP 8.69 Increased By ▲ 0.47 (5.72%)
TRG 70.05 Increased By ▲ 0.34 (0.49%)
UNITY 11.73 Increased By ▲ 0.06 (0.51%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر یومیہ 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ کمپنی نے مجموعی تکنیکی اور کمرشل نقصانات (اے ٹی اینڈ سی) کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ جاری رکھی، جو موجودہ قانونی فریم ورک کے تحت تسلیم شدہ پالیسی نہیں ہے۔

اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس (ایف پی اے) کے حوالے سے ہونے والی سماعتوں کے دوران عوام کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لوڈشیڈنگ اے ٹی اینڈ سی نقصانات کی پالیسی پر کی جارہی ہے جو نیپرا ایکٹ 1997 اور پرفارمنس اسٹینڈرڈز (ڈسٹری بیوشن) رولز 2005 کے تحت جائز نہیں اور نہ ہی نیپرا نے اسے کبھی تسلیم کیا ہے۔

اتھارٹی نے مزید مشاہدہ کیا کہ لائسنس ہولڈر اپنی نام نہاد اے ٹی اینڈ سی پالیسی کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے اور شیڈول کے مقابلے میں زیادہ لوڈشیڈنگ کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ چند فیڈرز کا رینڈم معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کمپنی پچھلے چار سالوں سے ان فیڈرز کی تکنیکی اور مالی حالت بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے حالانکہ نیپرا نے او اینڈ ایم مد کے تحت خطیر رقوم کی اجازت دی تھی۔ اس غفلت کے باعث باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین بھی متاثر ہورہے ہیں۔

نتیجتاً اتھارٹی نے لائسنس ہولڈر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی۔ کارروائی مکمل ہونے پر 3 اپریل 2024 کے حکم کے ذریعے نیپرا ایکٹ اور نیپرا (فائن) ریگولیشنز 2021 کے تحت کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ کمپنی نے پرفارمنس اسٹینڈرڈز (ڈسٹری بیوشن) رولز 2005 کے رول 4(ایف) اور نیپرا ایکٹ کی سیکشن 21(2)(بی) اینڈ (ایف) سمیت ڈسٹری بیوشن لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔

ڈسکو نے اپنے جواب میں مؤقف پیش کیا تاہم اتھارٹی نے اس مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کمپنی کی جانب سے پیش کردہ دلائل، ریکارڈ پر موجود شواہد، نیپرا قوانین اور ڈسٹری بیوشن لائسنس کی شرائط کے مطابق شوکاز نوٹس (20 مارچ 2025) کے جواب کو مسترد کیا جاتا ہے۔

لہٰذا، اتھارٹی نے ڈسکو کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اے ٹی اینڈ سی بنیاد پر لوڈشیڈنگ بند کرے جو کہ اتھارٹی کی ہدایات اور قانونی فریم ورک کے خلاف ہے۔ مزید برآں، نیپرا نے کمپنی پر 4 اپریل 2024 کے اصل حکم نامے کی تاریخ سے روزانہ 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا، جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک خلاف ورزی اتھارٹی کے اطمینان کے مطابق ختم نہیں ہوتی۔

یہ جرمانہ نیپرا ایکٹ اور نیپرا (فائن) ریگولیشنز 2021 کے تحت لگایا گیا ہے کیونکہ کمپنی نے رول 4(ایف) اور ڈسٹری بیوشن لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.