BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

گلوبل صمود فلوٹیلا فار غزہ نے کہا ہےکہ کہ اس کی ایک کشتی کو تیونسی پانیوں میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم کشتی پر موجود تمام 6 مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

تیونسی حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ کشتی کے اندر سے ہوا، جبکہ نیشنل گارڈ کے ترجمان نے مقامی ریڈیو موسائیک ایف ایم سے گفتگو میں واضح کیا کہ فلوٹیلا پر ڈرون حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

جی ایس ایف کے مطابق پرتگالی پرچم بردار کشتی، جس پر فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی سوار تھی، کو آگ لگنے سے مرکزی ڈیک اور نچلے حصے میں موجود گودام کو نقصان پہنچا ہے۔

فلوٹیلا ایک بین الاقوامی مہم ہے جس کا مقصد غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانا ہے۔ اس مہم میں 44 ممالک کے وفود شریک ہیں، جن میں سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ اور پرتگال کی بائیں بازو کی رہنما ماریانا مورٹاگوا بھی شامل ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) نے مزید کہا کہ ڈرون حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور نتائج دستیاب ہوتے ہی جاری کر دیے جائیں گے۔

جی ایس ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارے مشن کو خوفزدہ کرنے اور سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہمیں نہیں روک سکتیں۔ غزہ کا محاصرہ توڑنے اور وہاں کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہمارا پرامن مشن پوری ثابت قدمی کے ساتھ جاری رہے گا۔

Comments

Comments are closed.