BR100 Decreased By (-0.62%)
BR30 Decreased By (-0.88%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.44%)
BAFL 56.38 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.96 Decreased By ▼ -0.16 (-0.53%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.91 (5.2%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 197.51 Decreased By ▼ -1.45 (-0.73%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.03 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 89.25 Decreased By ▼ -1.98 (-2.17%)
OGDC 313.20 Decreased By ▼ -0.19 (-0.06%)
PAEL 34.94 Decreased By ▼ -0.30 (-0.85%)
PIBTL 14.22 Decreased By ▼ -0.49 (-3.33%)
PIOC 234.20 Decreased By ▼ -5.42 (-2.26%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.35 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SNGP 90.74 Decreased By ▼ -0.13 (-0.14%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.45%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 55.05 Decreased By ▼ -0.74 (-1.33%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعہ کو مہنگائی کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ان کے سیلاب سے متاثرہ اور کم آمدنی والے گھرانوں پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اس اعلیٰ سطح کمیٹی کو وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے قائم کیا تھا تاکہ ملکی اور عالمی عوامل کی روشنی میں مہنگائی کے محرکات کا جائزہ لیا جاسکے۔ اجلاس میں ارکان نے بنیادی اشیائے خورنوش کی قیمتوں کے رجحانات اور حالیہ سیلاب کے بعد اہم فصلوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔

وزیرِ خزانہ نے وزارتِ خوراک اور ادارہ شماریات کو ہدایت دی کہ وہ صوبوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے تحت گندم، چاول اور چینی کے دستیاب اسٹاک کا فوری جائزہ لیں۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے غریب گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سپلائی چین کے مسائل کے حل اور مارکیٹ کی مؤثر نگرانی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کا عہد کیا۔

محمد اورنگزیب نے زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سپلائی لائنز کا ہموار ہونا اور بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی اشیائے خورونوش کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور سب سے زیادہ متاثرہ طبقات کو قیمتوں کے صدمے سے بچانے کیلئے ٹھوس اور عملی تجاویز پیش کریں۔

میٹنگ میں فنانس ڈویژن، پاور ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن، وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قیمتوں کی نگرانی کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور فوری اقدامات کے لیے جلد دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.