BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جب کہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔

مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، درود و سلام کی محفلیں آقائے دو جہاں سے محبت کے اظہار کیلئے منعقد کی جارہی ہیں، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ توپوں کی سلامی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مساجد میں نماز فجر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

قومی سیرت النبی کانفرنس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔اسلام آباد میں عالمی سیرت کانفرنس کے علاوہ قومی قرآن و سیرت نمائش‘ کا بھی انعقاد ہوگا جس میں قرآن پاک اور سیرت النبی ﷺ سے متعلق نایاب مخطوطات، کتب اور ڈیجیٹل مواد پیش کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں خصوصی محفلِ نعت بھی آج رات منعقد ہوگی جس میں ملک بھر کے نامور نعت خواں شریک ہوں گے۔

ملک بھر میں آقا سے محبت کے اظہار کے لیے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کراچی میں مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہوگا۔

اہلِ ایمان کی جانب سے کھانے تقسیم کیے جائیں گے اور مختلف تقریبات کا اہتمام ہوگا، جب کہ ٹی وی اور ریڈیو چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام

صدر مملکت آصف زرداری نے جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ یہ تاریخی اور یادگار موقع امت مسلمہ کے لیے نہ صرف خوشی اور عقیدت کا باعث ہے بلکہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو تعلیمات نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کا عہد بھی ہے، 12 ربیع الاول کے ساتھ ولادت نبوی ﷺ کے پندرہ سو برس مکمل ہونے کی سعادت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے عطا کردہ آفاقی اصولوں، عدل، رحمت، اخوت اور امن کو اپنے معاشرتی، سیاسی اور تہذیبی ڈھانچوں میں رائج کریں، یہ دن پوری دنیا کے مسلمانوں کو ایک ایسے رشتے میں پروتا ہے جو ایمان کی بنیاد پر استوار ہے اور جس کا محور صرف اور صرف رسول رحمت ﷺ کی ذات گرامی ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ امت مسلمہ کے مسائل کا حل سیرتِ طیبہ میں مضمر ہے، تعلیمات نبوی کی روشنی میں معاشرے کو امن گہوارہ بنائیں گے۔

Comments

Comments are closed.