BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

چین کے صدر شی جن پنگ نے پیر کو تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے آغاز میں عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تنظیم کے میگا اسکیل مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں اور باہمی تعاون کو توانائی، انفراسٹرکچر، سائنس و ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں تک بڑھائیں، جب کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے نئے عالمی سلامتی اور اقتصادی نظام کے لیے چینی صدر کے عزائم کی حمایت ظاہر کی جو امریکہ کے لیے ایک چیلنج ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کو زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی گورننس نظام کی ضرورت ہے جو کثیر قطبیت اور شمولیتی عالمی معاشی نظام کو فروغ دے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شی جن پنگ کے وژن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او حقیقی کثیرالجہتی کو زندہ کر رہی ہے اور مقامی کرنسیوں میں لین دین نے یوریشیا میں ایک نئے سکیورٹی اور استحکام کے نظام کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ نظام یورپ یا نیٹو طرز کے ماڈلز کے برعکس سب کی سلامتی کو متوازن انداز میں یقینی بنائے گا۔

اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت 20 سے زائد ممالک کے رہنما شریک ہوئے، جو گلوبل ساؤتھ کے اتحاد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شی جن پنگ نے سرد جنگ ذہنیت اور تجارتی بلاک بندی کی مخالفت کی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں پر بالواسطہ تنقید کی۔ چین نے رکن ممالک کے لیے 2 ارب یوان کی امداد اور 10 ارب یوان کے قرضوں کا اعلان بھی کیا۔

شی اور مودی نے باہمی تعلقات کو مسابقت کے بجائے شراکت داری قرار دیتے ہوئے تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Comments

Comments are closed.