BR100 Increased By (0.03%)
BR30 Decreased By (-0.03%)
KSE100 Decreased By (-0.1%)
KSE30 Increased By (0%)
BAFL 56.99 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
BIPL 26.81 Decreased By ▼ -0.23 (-0.85%)
BOP 33.35 Decreased By ▼ -0.33 (-0.98%)
CNERGY 10.23 Increased By ▲ 0.42 (4.28%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 208.89 Increased By ▲ 1.02 (0.49%)
FABL 98.96 Increased By ▲ 0.06 (0.06%)
FCCL 53.65 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
FFL 16.40 Decreased By ▼ -0.28 (-1.68%)
GGL 23.80 Increased By ▲ 0.23 (0.98%)
HBL 302.32 Decreased By ▼ -2.07 (-0.68%)
HUBC 219.17 Increased By ▲ 1.06 (0.49%)
HUMNL 10.55 Decreased By ▼ -0.11 (-1.03%)
KEL 7.21 Decreased By ▼ -0.14 (-1.9%)
LOTCHEM 29.33 Increased By ▲ 0.22 (0.76%)
MLCF 96.01 Increased By ▲ 0.51 (0.53%)
OGDC 317.75 Decreased By ▼ -0.19 (-0.06%)
PAEL 41.80 Decreased By ▼ -0.03 (-0.07%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.13 (0.79%)
PIOC 296.01 Increased By ▲ 16.00 (5.71%)
PPL 219.81 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
PRL 48.00 Increased By ▲ 3.41 (7.65%)
SNGP 106.27 Decreased By ▼ -1.22 (-1.13%)
SSGC 28.95 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.27 Increased By ▲ 0.17 (1.4%)
TRG 60.14 Increased By ▲ 0.11 (0.18%)
UNITY 10.04 Decreased By ▼ -0.07 (-0.69%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) پاکستان کے کارپوریٹ شعبے کو فروغ دینے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے جس میں کاروباری رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا اور پائیدار اقتصادی ترقی کے اہم محرک کے طور پر کارپوریٹائزیشن کو فعال طور پر فروغ دینا شامل ہے۔

ایس ای سی پی نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے عزم برائے رسمی معیشت اور جامع ترقی کے تحت اسٹریٹجک تعاون کا آغاز کردیا ہے، ان میں سرکاری وزارتیں، ریگولیٹری ادارے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان،لینڈ اتھارٹیز، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، چیمبرز آف کامرس اور ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارمز جیسے ایزی پیسہ اور جاز کیش شامل ہیں۔

کاروبار کی رجسٹریشن کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے ان اداروں کو باضابطہ خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

کمیشن کے مطابق یہ تعاون رسمی شعبے کی ترقی کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پارٹنر ادارے ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کو ترجیح دیں، اسکے ساتھ کارپوریٹائزیشن کے فائدے بھی اجاگر کیے گئے ہیں، جیسے ذمہ داری سے تحفظ، اچھی ساکھ، کاروبار کو بڑھانے کے بہتر مواقع، سرمایہ حاصل کرنے میں آسانی، مستقل حیثیت، بہتر نظم و نسق، ٹیکس میں سہولت، ملکیت کی منتقلی میں آسانی اور برانڈ کا تحفظ شامل ہے۔

علاوہ ازیں ایس ای سی پی کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کو ریگولیٹری نگرانی اور قانونی تقاضوں کی پابندی کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، جو ان کی ساکھ کو بہتر بناتے ہیں، خرید و فروخت سے متعلقہ خدشات کو کم کرتے ہیں اور معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہیں۔

یہ مشترکہ طریقہ ایک شفاف، قابلِ نگرانی اور مؤثر معیشت کے فروغ میں مدد دیتا ہے،اس مشترکہ اقدام کو مضبوط کرنے کے لیے ایک عوامی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس میں سیمینارز،ورکشاپس اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔

اس مہم کا مقصد غیر رسمی شعبے کے اداروں کو مذکورہ اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے شامل کرنا اور ایس ای سی پی کے ڈیجیٹل اور آسان کاروباری رجسٹریشن عمل کے بارے میں آگاہی دینا ہے ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.