BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے ایک ورچوئل اجلاس میں کہا ہے کہ روس کے ساتھ ساڑھے تین برس سے جاری جنگ کے بعد پائیدار امن کے لیے یوکرین کو واضح اور مؤثر سکیورٹی گارنٹیز کی ضرورت ہے۔

یہ اجلاس پولینڈ میں منعقد کیا گیا جس میں پولینڈ کے صدر کارول ناوروکی، ایسٹونیا، لٹویا، لیتھوانیا اور ڈنمارک کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب گزشتہ شب روسی حملے میں کیف میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

زیلنسکی نے کہا کہ شرکا نے روس پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ مستقبل کے سفارتی مذاکرات کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ کو طول دینے کے علاوہ کسی اور راستے پر آمادہ نہیں ہیں۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سکیورٹی گارنٹیز پر بات چیت جاری ہے، جس میں یہ طے ہونا چاہیے کہ روس کے دوبارہ حملہ آور ہونے کی صورت میں زمینی، فضائی اور سمندری دفاع میں کون یوکرین کا ساتھ دے گا۔ زیلنسکی نے زور دیا کہ یورپ کو متحد ہو کر ٹرمپ کو دکھانا ہوگا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے عزم موجود ہے۔

ٹرمپ کی کوشش ہے کہ پیوٹن اور زیلنسکی کی براہ راست ملاقات ہو، اور وہ ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ جمعہ کو نیویارک میں یوکرینی حکام امریکی انتظامیہ سے مزید بات چیت کریں گے۔

Comments

Comments are closed.