BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

سندھ ہائی کورٹ نے ٹول مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس کی وصولی سے متعلق تمام درخواستیں اور ریفرنس نمٹا دیے ہیں۔ یہ فیصلہ جمعرات کو کیس نمبر (CP No. D-1472/2016) میں ایف بی آر اور سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کی مشترکہ تحریری بیان جمع کرانے کے بعد سنایا گیا۔

درخواست گزار کمپنیوں کی جانب سے ایڈووکیٹ عابد شعبان نے دلائل دیے، جبکہ ایف بی آر اور ایس آر بی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے 6 جون 2024 اور سندھ ہائی کورٹ کے 27 مئی 2025 کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے متعدد اجلاس منعقد کیے گئے تاکہ ٹول مینوفیکچرنگ کی سرگرمی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا معاملہ حل کیا جا سکے۔

مشترکہ بیان کے مطابق، یکم جولائی 2013 سے ٹول مینوفیکچرنگ کی خدمات سندھ فنانس ایکٹ 2013 کے تحت سندھ سیلز ٹیکس کے دائرے میں آ گئیں۔ مزید یہ کہ فیڈرل فنانس ایکٹ 2015 کے ذریعے یکم جولائی 2015 سے فیڈرل سیلز ٹیکس ایکٹ میں بھی اس شق کو شامل کیا گیا۔

جولائی 2015 سے جون 2022 کے درمیان جب یہ سرگرمی دونوں قوانین کے تحت قابلِ ٹیکس رہی، اس دوران دوہری ٹیکسیشن لاگو نہیں ہوگی۔ اگر کسی رجسٹرڈ ادارے نے کسی ایک ادارے کو ٹیکس ادا کر دیا ہے تو وہ حتمی تصور ہوگا، البتہ تصدیق کے بعد ایسا کیا جاسکے گا۔

مزید یہ کہ یکم جولائی 2022 سے ایس آر بی کی نوٹیفکیشن کے تحت ٹول مینوفیکچرنگ پر سندھ سیلز ٹیکس استثنیٰ حاصل ہے، اس لیے اس کے بعد کسی قسم کی ٹیکسیشن کا تنازع نہیں ہے۔ عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ 31 دسمبر 2025 تک کسی بھی ادارے کی جانب سے زبردستی ریکوری نہیں کی جائے گی اور ٹیکس دہندگان اپنے پہلے سے ادا شدہ ٹیکس کا ریکارڈ پیش کر سکیں گے۔

مشترکہ بیان میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس اتفاق رائے کی بنیاد پر زیر سماعت مقدمات کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹا دیا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.