عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 3380 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 245 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 359800 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4121 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments
Comments are closed.