BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اپنے ٹرانسپورٹیشن ٹیرف میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے کر صنعتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز نے اس اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حال ہی میں نجی شعبے کی شمولیت سے کھلنے والی نازک مسابقتی مارکیٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی عوامی سماعت میں انکشاف ہوا کہ گیس کی مسلسل قلت کے باوجود ایس این جی پی ایل کے آپریٹنگ اخراجات 2019-20 کے 66 ارب روپے سے بڑھ کر 2023-24 میں 94 ارب روپے تک جا پہنچے جبکہ کمپنی کا منافع بھی تقریباً دگنا ہو کر 38.9 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کے سی ای او غیاث پراچہ سمیت صنعتی نمائندوں نے کہا کہ مجوزہ ٹیرف میں اضافہ نجی شعبے کی بقا کے لیے خطرہ ہے اور اس سے ایس این جی پی ایل کی بالادستی مزید مستحکم ہو جائے گی، جس سے مسابقت کا عمل متاثر ہوگا۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ شدید ہوتے گیس بحران کو شعبے کی نااہلیاں مزید سنگین بنا رہی ہیں لیکن ایس این جی پی ایل کے منافع میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے اوگرا سے مطالبہ کیا کہ سرکاری یوٹیلیٹیز کا جامع کارکردگی آڈٹ کرایا جائے اور گیس کے غیر شمار شدہ نقصانات (یو ایف جی) کے لیے یکساں معیارات نافذ کیے جائیں۔

نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز نے مکمل مارکیٹ لبرلائزیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے براہِ راست گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایل این جی کی اضافی مقدار کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جس کے باعث ملکی گیس کی فراہمی میں 400 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ناقدین کے مطابق موجودہ ٹیرف فریم ورک فکسڈ ریٹرن ماڈل پر مبنی ہے جو کمپنی کے منافع کو منتقل کی جانے والی گیس کی اصل مقدار سے الگ کر دیتا ہے۔ غیاث پراچہ نے نشاندہی کی کہ متبادل توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ایس این جی پی ایل کی سرگرمیاں سکڑ رہی ہیں، لیکن اخراجات اور منافع غیر معمولی حد تک بلند ہیں۔

اصلاحاتی تجاویز میں کثیر سپلائر اور کثیر خریدار مارکیٹ اسٹرکچر کا نفاذ، ایس این جی پی ایل کے تنظیمی و اکاؤنٹنگ نظام میں شفافیت کے لیے جامع اصلاحات، موجودہ اثاثہ بنیاد ریٹرن فارمولے کی جگہ فی ایم ایم بی ٹی یو فکسڈ مارجن، اور افراطِ زر سے منسلک کثیر سالہ فکسڈ ٹرانسپورٹیشن ٹیرف شامل ہیں جو سالانہ ریگولیٹری جائزے کے تابع ہو۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے گیس مارکیٹ کی مکمل لبرلائزیشن کی حمایت کرتے ہوئے نجی کمپنیوں پر عائد سپلائی کیپ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ایل این جی سپلائرز کے لیے الگ بینچ مارکس مقرر کرنے کی سفارش کی۔ ایسوسی ایشن نے ملکی قلت کے باوجود ایل این جی کارگو کی دیگر مقامات پر منتقلی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.