BR100 Increased By (1.58%)
BR30 Increased By (1.69%)
KSE100 Increased By (1.46%)
KSE30 Increased By (1.52%)
BAFL 57.94 Increased By ▲ 0.91 (1.6%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.15 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 9.65 Increased By ▲ 0.08 (0.84%)
DFML 18.80 Increased By ▲ 0.47 (2.56%)
DGKC 212.55 Increased By ▲ 5.75 (2.78%)
FABL 100.51 Increased By ▲ 1.54 (1.56%)
FCCL 53.85 Increased By ▲ 1.97 (3.8%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.16 (0.96%)
GGL 23.80 Increased By ▲ 0.32 (1.36%)
HBL 310.05 Increased By ▲ 6.73 (2.22%)
HUBC 220.50 Increased By ▲ 2.98 (1.37%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.05 (0.46%)
KEL 7.52 Increased By ▲ 0.09 (1.21%)
LOTCHEM 30.48 Decreased By ▼ -0.10 (-0.33%)
MLCF 97.40 Increased By ▲ 1.73 (1.81%)
OGDC 324.49 Increased By ▲ 3.50 (1.09%)
PAEL 42.10 Increased By ▲ 0.72 (1.74%)
PIBTL 16.99 Increased By ▲ 0.22 (1.31%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 22.15 (8.43%)
PPL 226.49 Increased By ▲ 2.29 (1.02%)
PRL 41.95 Increased By ▲ 0.55 (1.33%)
SNGP 107.50 Increased By ▲ 3.37 (3.24%)
SSGC 29.20 Increased By ▲ 0.79 (2.78%)
TELE 8.77 Increased By ▲ 0.08 (0.92%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.47 (3.87%)
TRG 58.86 Increased By ▲ 1.23 (2.13%)
UNITY 9.84 Increased By ▲ 0.13 (1.34%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.02 (1.61%)

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز درآمدی فرنیچر پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ اس شعبے پر ایک بڑی تفتیش شروع کرنے جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ”ہم فرنیچر کی درآمدات پر بڑا ٹیرف انویسٹی گیشن کر رہے ہیں، جو آئندہ 50 دن میں مکمل ہو جائے گا۔“

ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کی شرح کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم انہوں نے اس اقدام کو امریکہ کے فرنیچر انڈسٹری کو شمالی اور جنوبی کیرولائنا اور مشی گن جیسے ریاستوں میں دوبارہ زندہ کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تک امریکہ میں فرنیچر اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کام کر رہے تھے، جو سال 2000 کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے 2024 میں 25.5 ارب ڈالر مالیت کا فرنیچر درآمد کیا، جس میں چین اور ویتنام بڑے ذرائع ہیں۔ ٹرمپ کا یہ اعلان اس سال اسٹیل، ایلومینیم اور آٹوز سمیت دیگر مصنوعات پر بھاری ڈیوٹیاں عائد کرنے کے بعد ایک اور مخصوص شعبے کو ہدف بنانے کی تازہ مثال ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسی تفتیشی کارروائیاں عام طور پر مہینوں پر محیط ہوتی ہیں، تاہم ان کی بنیاد پر لگنے والے ٹیرف قانونی طور پر زیادہ مضبوط سمجھے جاتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.