BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیرِ تجارت جام کمال خان اور بنگلہ دیش کے مشیرِ تجارت شیخ بشیر الدین ایک روزہ سرکاری دورے پر چٹاگانگ پہنچے۔

اس دورے میں چٹاگانگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی سی سی آءی) کے ساتھ ملاقاتیں، بنگلہ دیش کی شپ بریکنگ انڈسٹری اور چٹاگانگ پورٹ کا فیلڈ وزٹ شامل تھا۔

دورے کے دوران انہوں نے چٹاگانگ کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کیے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی لاجسٹکس پر تبادلۂ خیال کیا۔

چیمبر کے کاروباری طبقے نے پاکستان۔بنگلہ دیش تجارتی تعلقات پر اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔ انہوں نے براہِ راست پروازوں کی بحالی، دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست شپنگ کے فروغ اور تجارت کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

ریڈی میڈ گارمنٹس اور زرعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں نے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کیا کہ جلد ہی ٹریڈ پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا تاکہ تجارتی مکالمے کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک مہیا کیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو 25 تا 27 نومبر 2025 کو کراچی میں ہونے والی تیسری انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچرل نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔ ساتھ ہی انہوں نے افریقہ اور وسطی ایشیا کو اشیا برآمد کرنے کے لیے سہ فریقی تعاون کے امکان پر بھی غور کیا۔ صحت، چمڑے اور بنیادی ضروریات کی اشیا جیسے شعبے بھی زیرِ بحث آئے۔ اس کے علاوہ پاکستان۔بنگلہ دیش ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ روڈ میپ کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں نے کبیر شپ ری سائیکلنگ فیسلٹیز کا بھی دورہ کیا۔ انہیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شپ بلڈنگ، شپ بریکنگ اور ری سائیکلنگ کے شعبوں میں تعاون کی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین چٹاگانگ پورٹ اتھارٹی نے بندرگاہ کی تاریخ، اس کے طریقۂ کار اور جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ سنگل ونڈو آپریشنز اور تجارت کی ڈیجیٹائزیشن پر بھی تفصیل سے تبادلۂ خیال ہوا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.