عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 41 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3371 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3515 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی سے 355700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 108 روپے کے اضافے سے 4121 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments
Comments are closed.