BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے غزہ سٹی پر قبضے کے لیے آپریشن کے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور دسیوں ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی حکومت ایک نئے جنگ بندی منصوبے پر بھی غور کر رہی ہے۔

فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے کہا کہ ہم نے حملے کے ابتدائی مراحل شروع کر دیے ہیں اور اس وقت ہمارے دستے غزہ سٹی کے مضافات میں موجود ہیں۔ ان کے مطابق حماس اب ایک زخمی اور کمزور گروہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ حماس کے مضبوط گڑھ پر قبضے کے لیے کارروائی تیز کی جائے گی۔ دوسری جانب حماس نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف ظالمانہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز یعنی 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اسرائیل کے مطابق جنگ کے آغاز میں حماس کے حملوں میں 1,200 افراد ہلاک اور 251 یرغمال بنائے گئے تھے۔

ادھر خان یونس کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے جنگجوؤں میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی اور دو معمولی زخمی ہوئے۔ حماس کے القسام بریگیڈ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ایک جنگجو نے خود کو اسرائیلی فوجیوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا۔

اسرائیلی کابینہ پہلے ہی غزہ سٹی پر مکمل قبضے کی منظوری دے چکی ہے جبکہ عالمی برادری نے بڑے پیمانے پر ممکنہ جانی نقصان پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی جائے گی۔

اس دوران، عرب ثالثوں نے 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی ہے جس کے تحت کچھ یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔ تاہم اسرائیل کا مؤقف ہے کہ تمام باقی 50 یرغمالیوں کی فوری رہائی ضروری ہے۔

Comments

Comments are closed.