BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) اور فوجی فاؤنڈیشن (ایف ایف) نے اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ(ے سی پی ایل) میں 84.06 فیصد کنٹرولنگ حصص کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کر دی ہیں اور موجودہ شیئر ہولڈر فیرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ایس۔اے۔ایل کو اپنی مکمل حصص داری کے لیے بائنڈنگ آفر جمع کروا دی ہے۔

کیپکو نے اس پیشرفت کی اطلاع منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو دی۔

اس سے قبل جون میں فوجی فاؤنڈیشن اور کیپکو نے باضابطہ طور پر اٹک سیمنٹ میں اکثریتی حصص داری اور مشترکہ کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے پبلک اناؤنسمنٹ آف انٹینشن (پی اے آئی) میں خریداروں کا ارادہ ہے کہ وہ اٹک سیمنٹ کے 84.06 فیصد حصص (فوجی فاؤنڈیشن 42.03 فیصد، کیپکو 42.03 فیصد) خریدیں گے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کمپنی نے فیرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ایس۔اے۔ایل کو مجوزہ خریداری کے سلسلے میں منظور شدہ قیمت پر بائنڈنگ آفر جمع کرائی ہے تاکہ بیچنے والے کے ٹارگٹ کمپنی میں موجود مکمل 84.06 فیصد جاری اور ادا شدہ سرمائے پر مشتمل حصص حاصل کیے جا سکیں۔

کیپکو کے مطابق بائنڈنگ آفر بیچنے والے کی منظوری اور شیئر پرچیز ایگریمنٹ سمیت متعلقہ لین دین کے دستاویزات پر دستخط، ریگولیٹری منظوریوں اور دیگر شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب لبنان کی کمپنی فیرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی ایل) میں اپنے حصص کی اسٹریٹجک فروخت پر غور کر رہی ہے۔

اس ممکنہ فروخت میں سیمنٹ اور توانائی کے شعبوں کے کئی بڑے کھلاڑیوں نے ابتدائی دلچسپی ظاہر کی تھی جن میں چیراٹ سیمنٹ، بیسٹ وے گروپ، کیپکو اور فوجی سیمنٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل فیرون انویسٹمنٹ گروپ نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا تھا کہ کچھ ممکنہ سرمایہ کاروں نے اٹک سیمنٹ میں اس کی حصص داری خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور بائنڈنگ آفر جمع کرانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

فیرون انویسٹمنٹ گروپ نے بتایا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو اس ڈائیویسٹمنٹ عمل کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کو 14 اکتوبر 1981 کو پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی شامل کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی فیرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس۔اے۔ایل، لبنان کی ذیلی کمپنی ہے۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار سیمنٹ کی تیاری اور فروخت ہے۔

Comments

Comments are closed.