آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے پیر کے روز اعلان کیا کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا تاکہ دو ریاستی حل کے لیے کوششیں تیز کی جاسکیں۔
انتھونی البانیز، جنہوں نے یہ اعلان کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا، نے کہا کہ تسلیم کرنے کا فیصلہ ان وعدوں پر مبنی ہوگا جو آسٹریلیا کو فلسطینی اتھارٹی سے موصول ہوئے ہیں، جن میں یہ یقین دہانی شامل ہے کہ مستقبل کی کسی بھی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔
انتھونی البانیز نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل انسانیت کی بہترین امید ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے سلسلے کو ختم جا سکے اور غزہ میں تنازع، تکالیف اور بھوک کا خاتمہ ہو سکے۔


Comments
Comments are closed.