BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر امان پراچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ میں ہونے والی نمایاں کمی کا فائدہ براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ میں 700 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اس کا حجم 2,300 ارب روپے سے کم ہو کر 1,600 ارب روپے رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کمی کی بڑی وجوہات میں بجلی کے نقصانات میں کمی، ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیوں) کی وصولیوں میں بہتری اور آئی پی پیز (نجی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں) کے ساتھ ازسرِ نو طے پانے والے معاہدوں کے تحت حاصل کی گئی بچت شامل ہیں۔

امان پراچہ نے زور دیا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کرے تاکہ تجارتی و صنعتی شعبے پر موجود مالی دباؤ کم کیا جا سکے اور پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔

مزید برآں انہوں نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اس فیصلے کو بھی سراہا جس کے تحت الیکٹرک وہیکل سبسڈی، ترسیلاتِ زر اسکیم کے کلیمز کی ادائیگی اور سبسڈی اسکیم کے تحت سرکاری کالجز کے ہونہار طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.