BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی علامت ہے، وزیراعظم

  • سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف
شائع August 7, 2025 اپ ڈیٹ August 7, 2025 08:46am

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز اس اطمینان کا اظہار کیا کہ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے، جسے انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت قرار دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم نے اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کو کاروبار دوست اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولیات فراہم کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کے ٹیکس نظام میں بہتری کا بھی ذکر کیا، جس کے باعث کاروباری طبقے کو سہولت ملی ہے۔

انہوں نے کہا ”الحمدللہ، پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔“

اس کے علاوہ، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے بعد اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلاب جیسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ریسکیو آپریشنز اور نکاسیِ آب کے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے نالوں اور برساتی ندیوں کے قریب نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا۔

وزیراعظم نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہائی الرٹ برقرار رکھا جائے اور ایک کمیٹی قائم کی جو سیلابی صورتحال کی نگرانی، عوامی تحفظ اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.