بھارتی وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز امریکہ کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر اضافی محصولات کے نفاذ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ”انتہائی افسوسناک، غیر منصفانہ، بلا جواز اور غیر معقول“ قرار دیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”بھارت کی توانائی کی درآمدات مارکیٹ کے عوامل کی بنیاد پر کی جاتی ہیں اور ان کا مقصد 1.4 ارب آبادی کی توانائی کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔“
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ امریکہ نے بھارت پر ایسے اقدامات کے باعث ٹیرف عائد کیے ہیں، جو متعدد دیگر ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کر رہے ہیں۔“


Comments
Comments are closed.