BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

روس سے تیل کی خریداری پر بھارتی درآمدات پر ٹیرف میں نمایاں اضافہ کرینگے، ٹرمپ

  • امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ بھارت سے درآمدی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری کے ردعمل میں بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر ”نمایاں حد تک“ محصولات (ٹیرف) بڑھائیں گے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے بلکہ اس تیل کا بڑا حصہ عالمی منڈی میں بھاری منافع پر فروخت بھی کر رہا ہے۔ اُنہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ روسی جنگی مشین یوکرین میں کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے، میں بھارت کی امریکہ کو ادا کی جانے والی ٹیرف میں نمایاں اضافہ کروں گا۔

ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ مجوزہ ٹیرف میں اضافہ کس حد تک ہوگا یا کن اشیاء پر لاگو ہوگا۔

بھارت کی وزارتِ تجارت نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، اور ساتھ ہی دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کو ایک غیر متعین ”سزا“ دینے کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم انہوں نے اس سزا کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

دوسری جانب، ہفتہ اور اتوار کے دوران بھارتی حکومت کے دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ بھارت، ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود، روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔

ذرائع نے معاملے کی حساسیت کے پیشِ نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔

Comments

Comments are closed.