BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

جولائی: مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 4.1 فیصد اضافہ

  • جون 2025 میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی شرح 3.2 فیصد رہی
شائع August 1, 2025 اپ ڈیٹ August 1, 2025 03:33pm

جولائی 2025 کے دوران ملک کی سالانہ بنیاد پر مجموعی مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ جون 2025 میں یہ شرح 3.2 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات پاکستان کے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں جولائی کے دوران 2.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون میں یہ اضافہ صرف 0.2 فیصد اور جولائی 2024 میں 2.1 فیصد تھا۔

جولائی 2024 میں سالانہ مہنگائی (سی پی آئی) 11.09 فیصد کی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ چند برسوں سے پاکستان کو مہنگائی جیسے مستقل معاشی چیلنج کا سامنا ہے۔ مئی 2023 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح بلند ترین سطح 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی، تاہم اس کے بعد سے مہنگائی میں بتدریج کمی کا رجحان جاری ہے۔

مہنگائی کی موجودہ شرح حکومت کی توقعات کے مطابق ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جولائی کے لیے مہنگائی کی متوقع حد 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رکھی گئی تھی، جو حالیہ اعدادوشمار سے مطابقت رکھتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں استحکام اور رسد کی بہتری کے باعث قیمتوں کے دباؤ میں کمی آ رہی ہے۔

وزارت کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی مہینوں میں معیشت کی بحالی کا عمل جاری رہے گا، جسے بہتر معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے تقویت مل رہی ہے۔

تاہم جولائی کی مہنگائی کی شرح بعض بروکریج اداروں کی توقعات سے زیادہ رہی۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز نے جولائی کے لیے 3.1 فیصد مہنگائی کی پیشگوئی کی تھی۔

بروکریج ہاؤس کے مطابق جولائی 2025 کے لیے مہنگائی کی شرح 3.1 فیصد متوقع ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 11.1 فیصد تھی، یہ قیمتوں کے دباؤ میں مسلسل کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

شہری و دیہی مہنگائی کا جائزہ

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 میں شہری علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 4.4 فیصد رہی جو جون میں 3.0 فیصد اور جولائی 2024 میں 13.2 فیصد تھی۔

ماہانہ بنیاد پر جولائی 2025 کے دوران شہری مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا جو جون میں 0.1 فیصد اور جولائی 2024 میں 2.0 فیصد تھی۔

دوسری جانب جولائی 2025 میں دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.5 فیصد رہی، جو جون میں 3.6 فیصد اور جولائی 2024 میں 8.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہانہ بنیاد پر جولائی 2025 میں دیہی مہنگائی میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ ماہ (جون) میں 0.5 فیصد اور جولائی 2024 میں بھی 2.2 فیصد تھی۔

Comments

Comments are closed.