BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

9 مئی واقعات، سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی

  • عدالت نے وکیل سلمان اکرم راجہ کی تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی
شائع اپ ڈیٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی مئی 9 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم سماعت اس لیے مؤخر کر دی گئی کیونکہ پی ٹی آئی بانی کے مرکزی وکیل سلمان صفدر بیرونِ ملک تھے۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر عدالت کو سلمان صفدر کی غیر موجودگی سے آگاہ کیا اور التوا کی درخواست دی۔ انہوں نے عدالت سے اگلے ہفتے کے لیے تاریخ دینے اور تمام فریقین کو فوری نوٹسز جاری کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے فوری نوٹسز جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے نومبر 2024 میں مئی 9 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی بانی کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد عمران خان نے رواں سال جون میں لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) سے رجوع کیا، مگر ہائی کورٹ نے بھی ان کی درخواست مسترد کر دی۔

اس پر سابق وزیرِاعظم نے گزشتہ ہفتے ضمانت مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

دریں اثناء، سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مئی 9، 2023 کو میانوالی جوڈیشل کمپلیکس پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر میانوالی پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز عدالت نے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ تمام افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو عدالت میں پیش نہ کر سکی۔

عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت گرفتار ملزمان کو پیش کیا جائے، بصورت دیگر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

Comments are closed.