BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے لیہ گٹیریز کو اپنے سینٹرل اور ویسٹ ایشیا ڈپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے، گٹیریز سینٹرل اور ویسٹ ایشیا ریجن میں اے ڈی بی کا اسٹریٹجک ایجنڈا نافذ کریں گی۔ وہ افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغیز ریپبلک، پاکستان، تاجکستان، ترکیہ، ترکمانستان اور ازبکستان سمیت 11 ممالک کے ساتھ اے ڈی بی کی شراکت داری کی قیادت کریں گی۔ ان کی تعیناتی آج سے مؤثر ہو گئی ہے۔

گٹیریز نے کہا کہ مجھے اس عہدے پر خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے اور میں رکن ترقی پذیر ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط جاری رکھوں گی تاکہ پورے خطے میں جامع ترقی، علاقائی تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

اے ڈی بی کے مطابق گٹیریز کو پیشہ ورانہ تجربے کے چار دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے، جس میں سے 25 سال اے ڈی بی میں شامل ہیں۔

اپنی موجودہ تعیناتی سے قبل گٹیریز اے ڈی بی کے سیکٹرز ڈپارٹمنٹ 3 کی ڈائریکٹر جنرل تھیں، جہاں انہوں نے مالیات، انسانی اور سماجی ترقی، اور پبلک سیکٹر مینجمنٹ و گورننس سے متعلق آپریشنز کی نگرانی کی۔

فلپائنی شہریت رکھنے والی گٹیریز کے پاس امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی ڈگری ہے، جبکہ انہوں نے یونیورسٹی آف دی فلپائنز سے بزنس اکنامکس میں بیچلرز کیا۔

1966 میں قائم ہونے والا اے ڈی بی 69 اراکین کی ملکیت ہے، جن میں سے 50 خطے سے ہیں۔

Comments

Comments are closed.