BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ (ٹی آر جی) نے اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے پہلے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

یہ پیش رفت پیر کے روز ٹی آر جی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو دی گئی ایک اطلاع میں سامنے آئی، جس کا تعلق ٹی آر جی پاکستان کے خلاف 55,000 شیئرز(0.01 فیصد) رکھنے والے ایک شیئر ہولڈر کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن سے ہے۔

درخواست گزار نے کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن کرانے کے لیے حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 جون 2025 کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 147 کے تحت ایکسٹرا آرڈنری جنرل میٹنگ (ای او جی ایم) بلائے تاکہ قانونی طریقے سے بورڈ الیکشن کرائے جا سکیں۔

ٹی آر جی پاکستان نے اس وقت بیان دیا تھا کہ اس حکم میں کئی قانونی خامیاں اور بے ضابطگیاں موجود ہیں اور کمپنی اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل (آئی سی اے) دائر کرنے کے عمل میں ہے۔

پیر کے روز ٹی آر جی نے تصدیق کی کہ اسے 12 جولائی 2025 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اس انٹرا کورٹ اپیل سے متعلق تصدیق شدہ حکم نامہ موصول ہوا ہے، جو رٹ پٹیشن نمبر 2337 آف 2025 کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

نوٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے ہیں اور ایک عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے رٹ پٹیشن نمبر 2337 آف 2025 کے فیصلے کے نفاذ کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا ہے۔“

اس خبر کے وقت ٹی آر جی کا شیئر ریٹ 57.95 روپے پر تھا، جس میں 0.12 روپے یا 0.21 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ اسی ماہ کے آغاز میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا، جو ٹی آر جی کے سابق سی ای او ضیاء چشتی کے حق میں آیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے 20 جون 2025 کو ٹی آر جی پاکستان کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر گرین ٹری ہولڈنگز کی 53 ملین ڈالر کی ٹینڈر کو ختم کر دیا تھا، ساتھ ہی گرین ٹری کی شیئر ہولڈنگ منسوخ کرتے ہوئے بورڈ الیکشن کا حکم دیا تھا۔

گرین ٹری نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس پر عدالت نے تمام فریقین کو موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا عبوری حکم دیا تھا۔

Comments

Comments are closed.