BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-0.79%)
KSE100 Decreased By (-0.44%)
KSE30 Decreased By (-0.4%)
BAFL 56.37 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 12.79 Decreased By ▼ -0.19 (-1.46%)
DFML 18.07 Increased By ▲ 0.58 (3.32%)
DGKC 185.75 Decreased By ▼ -1.47 (-0.79%)
FABL 93.39 Decreased By ▼ -0.32 (-0.34%)
FCCL 51.07 Decreased By ▼ -0.58 (-1.12%)
FFL 14.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 301.88 Decreased By ▼ -1.90 (-0.63%)
HUBC 198.00 Decreased By ▼ -0.96 (-0.48%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.05 Decreased By ▼ -0.12 (-0.46%)
MLCF 89.69 Decreased By ▼ -1.54 (-1.69%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.36 Decreased By ▼ -0.35 (-2.38%)
PIOC 235.99 Decreased By ▼ -3.63 (-1.51%)
PPL 218.98 Decreased By ▼ -2.38 (-1.08%)
PRL 91.65 Increased By ▲ 0.43 (0.47%)
SNGP 90.64 Decreased By ▼ -0.23 (-0.25%)
SSGC 23.31 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.17 Decreased By ▼ -0.39 (-3.11%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں مئی کے اواخر سے اب تک تقریباً 800 افراد امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے اکثریت امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ ”غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن“ (جی ایچ ایف) کے مراکز کے قریب شہید ہوئے۔

یہ فاؤنڈیشن، جو بظاہر نجی نوعیت کی ہے، نے اپنی سرگرمیاں 26 مئی کو اس وقت شروع کیں جب اسرائیل نے دو ماہ سے زائد عرصے تک غزہ کی پٹی میں امدادی اشیاء کی فراہمی روک رکھی تھی، جس کے باعث اقوام متحدہ نے ”قحط کی سنگین وارننگ“ جاری کی تھی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ 26 مئی سے 7 جولائی کے دوران جی ایچ ایف کے مراکز کے آس پاس 615 شہادتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 183 افراد دیگر امدادی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے قافلوں کے راستوں پر غالباً شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً 800 افراد ہیں جو امداد حاصل کرنے کی کوشش میں شہید ہوئے ہیں اور مزید بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کو گولیاں لگی ہیں۔

جی ایچ ایف کی سرگرمیاں، جنہوں نے موثر طور پر اقوامِ متحدہ کے بڑے امدادی نیٹ ورک کو غزہ میں پسِ پشت دھکیل دیا ہے، ابتری، بدنظمی اور تقریباً روزانہ اسرائیلی فوج کی جانب سے راشن کے انتظار میں کھڑے افراد پر فائرنگ کی اطلاعات کے ساتھ متنازع رہی ہیں۔

جی ایچ ایف نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اس نے اب تک 69 ملین سے زائد کھانے فراہم کیے ہیں تاہم اس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے امدادی مراکز کے قریب جان لیوا فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.