عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافےسے 3345 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1971 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 86 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 937 روہے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.