BR100 Increased By (0.48%)
BR30 Increased By (0.63%)
KSE100 Increased By (0.4%)
KSE30 Increased By (0.39%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.37 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.31 (0.91%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.86 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 195.62 Increased By ▲ 2.65 (1.37%)
FABL 89.94 Increased By ▲ 0.15 (0.17%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.02 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
GGL 19.58 Increased By ▲ 0.61 (3.22%)
HBL 286.90 Increased By ▲ 1.40 (0.49%)
HUBC 215.25 Increased By ▲ 0.87 (0.41%)
HUMNL 10.86 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.5%)
MLCF 86.99 Increased By ▲ 0.48 (0.55%)
OGDC 322.33 Increased By ▲ 2.37 (0.74%)
PAEL 39.91 Increased By ▲ 0.49 (1.24%)
PIBTL 16.89 Increased By ▲ 0.22 (1.32%)
PIOC 267.15 Increased By ▲ 1.09 (0.41%)
PPL 229.26 Increased By ▲ 1.08 (0.47%)
PRL 34.84 Increased By ▲ 0.16 (0.46%)
SNGP 99.36 Increased By ▲ 0.18 (0.18%)
SSGC 27.01 Increased By ▲ 0.41 (1.54%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.62 Increased By ▲ 0.40 (4.87%)
TRG 69.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر ثناء میر سے ملاقات کی اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے کھیل کے فروغ میں ثناء میر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ٹیم کی قیادت لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں کی۔ آپ کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔

۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ثناء میر ملک میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی تربیت اور رہنمائی میں فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہر کھیل میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کھیلوں، خصوصاً کرکٹ میں مرد و خواتین دونوں کو مساوی مواقع اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ثناء میر نے وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی سمیت عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی موثر انداز میں جاری رکھیں گی۔

انہوں نے پاکستان میں کرکٹ، بالخصوص خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے تجاویز بھی پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ حکومت اُبھرتے کھلاڑیوں کے لیے مواقع اور انفرااسٹرکچر کی توسیع کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

Comments

Comments are closed.